اسلام آباد: (16 مئی 2020)وزیراعظم آفس کے 4 اسٹاف ممبرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں معمول کےمطابق عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 4 اسٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے والےاسٹاف ممبرز کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے اور عملے کے تمام ارکان و افسران کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
پاکستان میں مہلک وبا کے پھیلاؤ کے بعد پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا وائرس کے کیسز پہلی بار رپورٹ ہوئے ہیں، پی ایم ہاؤس میں احتیاطی تدابیر کے تحت ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment